اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ہونے کے باعث یونیورسٹیز قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں،سید ظہور احمد آغا

یونیورسٹیوں کی اولین ذمہ داری ہے وہ جدید تحقیق پر مبنی علم ودانش کو فروغ دیں،گورنر بلوچستان

ہفتہ 20 نومبر 2021 00:17

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ہونے کے باعث یونیورسٹیز قومی پالیسیاں تشکیل دینے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں یونیورسٹیوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ جدید تحقیق پر مبنی علم ودانش کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ جدید تحقیقی مراکز کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے ماہرین اور محققین کے علم و تجربہ سے استفادہ نہ کر سکی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کرتے ہوئے کیا. وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر مقصود احمد نے ادارے کی کارکردگی، درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی.

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم کو لورالائی اور دیگر متصل اضلاع کے طلباء و طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کے ثمرات سے مستفید کرنے کی ہدایت کی.

انہوں نے کہا کہ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں صحت من تعلیمی ماحول کو فروغ دینے اور معیار تعلیم کو اٴْونچا کرنے کیلئے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی آف لورالائی کے اساتذہ کرام کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی اور انکے درپیش مسائل ومشکلات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. بعدازاں گورنربلوچستان نے یونیورسٹی آف لورالائی کے مختلف حصوں اور زیر تعمیر عمارات کا معائنہ کیا، طلباء و طالبات کے مسائل کو غور سے سنا اور یونیورسٹی کے احاطے میں بیچلر ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا. اس موقع پر صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق شاہوانی اور ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی پروفیسر شیر زمان بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں