ہمارا مقصد لورالائی سے پسماندگی کا خاتمہ کرنا ہے ،صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل

جمعرات 11 اگست 2022 22:52

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں قبائلی عمائدین پارٹی کارکنوں اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد لورالائی سے پسماندگی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس مقصد کے لئیے ہم نے پی ایس ڈی پی میں پسماندگی کے خاتمے کے لئیے بہت سے سکیمات رکھی ہیں جس میں پانی، ڈیم ،سڑکوں کی تعمیر، نالیوں کی تعمیر، سکول اور صحت کے اداروں کی فعالیت اور روزگار شامل ہے اور جلد اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کیا جائیگا اور سب کو انکے دیلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

روزگار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے مختلف محکموں میں لورالائی کے بےروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر 1600 نوجوان تعینات کیے ہیں اور مزید بھی بےروزگاروں کو تعینات کیا جائیگا۔روزگار سے ملک اور قوم کی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسکے سماجی اثرات بھی ہوتے ہیں اور نوجوان غلط راستے سے چلنے سے بچ جاتے ہیں اور انکے ساتھ ساتھ مختلف ٹیکسز کے حوالے سے ملک کو زرمبادلہ بھی جمع ہوجاتا ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں