23 مارچ 2024 کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں پرچم کشائی

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:19

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) 23 مارچ 2024 کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج نذیر احمد کرد نے پرچم کشائی کی لورالائی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم ، ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر اور دیگر ضلعی افیسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد نے کہا کہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر قائم ہوا ہے، یہاں آباد تمام اقلیتوں کو بھی مکمل حقوق اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے،23مارچ تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخر دن ہے آج کے دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی قرارداد پاکستان مختلف اقوام اور اکائیوں کے حقوق کے تعین اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے، آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قومی مقصد کے حصول کے لئے بحیثیت متحد قوم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی ہمیں ایک باشعور متحد اور ذمہ دار قوم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی۔

(جاری ہے)

عوام اپنی صفوں میں مکمل اتفاق اتحاد برقرار رکھیں اللہ تعالی پاکستان کو دشمنوں کے شر اور میلی آنکھ سے محفوظ رکھے اور اس ملک کو تا قیامت قائم و دائم رکھے،

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں