23 مارچ خود مختار اسلامی جمہوری ریاست کا دن ہے،یوم پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،سردار یعقوب خان ناصر

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:22

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ23 مارچ خود مختار اسلامی جمہوری ریاست کا دن ہے،یوم پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،جب الگ مملکت خداد پاکستان کے قیام کے لئے قرارداد پیش کی گئی اور پاکستانی قوم اس دن کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں قیام پاکستان کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں کی عظیم جدو جہد کی یاد دلاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان تجدید عہد وفاء کا تاریخ ساز دن ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات تنظیم ،اتحاد، ایمان ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہم سب کو ملکر پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام خود مختاری کے لیے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

\378

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں