فرید اور زکریا ایکسپریس کے تصادم میں میلسی کے میاں بیوی دوبچیوں سمیت جا بحق ٬گھر میں کہرام

جمعرات 3 نومبر 2016 20:45

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کے تصادم میں میلسی شہر کے میاں بیوی دوبچیوںسمیت بھی جا بحق ہو گئے٬گھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز لانڈھی اسٹیشن پر فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کے درمیان ہونے والے حادثہ میں میلسی شہر کے محلہ ریاض آباد کے رہائشی مظہر حسین اور اس کی بیوی کوثر پروین اور ان کی 5سالہ عمر کی دو جڑواں بچیاں سکینہ اور زہرہ بھی جا بحق ہو گئیں ہیں ان کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا مرحوم مظہر حسین بیوی بچوں سمیت عرصہ دراز سے کراچی میں مقیم تھا اور مالی کا کام کرتا تھاوہ اپنی خوشدامن کے انتقال پر میلسی آئے تھے اور واپس کراچی جارہے تھے متوفی کی 6بیٹیاںاور ایک بیٹا تھا جن میں سے دو بچیاں فوت ہو گئیں ہیں ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ ادا ہوگی متوفی کے سالے ربنواز نے پریس کو بتایا کہ حادثے کے بعد انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا اپنی مدد آپ کے تحت نعشیں واپس لائی گئیں ہیں دریں اثناء محلہ ہری پورہ کے رہائشی محمد اجمل کی والدہ کی دونوں ٹانگیںاس حادثہ میں ٹوٹ گئی ہیں واضح رہے کہ فرید ایکسپریس کے 16نمبر ڈبہ میںمیلسی سے لگ بھگ 50افراد سوار ہوئے تھے جن میںسے کرم پور کے دو افراد کے جابحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں