مالاکنڈ یونیورسٹی نے ایم ایڈ کے امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 3 اگست 2018 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی نے ایم ایڈ کے ریگولر/ لیٹ کالج امیدواروں اور بی ایڈ کے لیٹ کالج /کمپارٹ امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امتحانی داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uom.edu.pk مالاکنڈ ڈویژن میں الائیڈ بینک کی تمام برانچوں اور حبیب بینکصرف چکدرہ برانچ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مالاکنڈ کیمپس برائنچ سے مفت وستیاب ہیں۔

نامکمل امتحانی داخلہ فارموں پر غور نہیں کیا جائے گا جب تک کہ اس کی تمام کمیوں اور خامیوں کو دور نہ کردیا جائے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اور داخلہ فارم نارمل امتحانی فیس کے ساتھ 13 ۔اگست، دگنی فیس کے ساتھ 17 ۔اگست اور تین گنا فیس کیساتھ 28۔ اگست 2018 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں