محکمہ صحت ملاکنڈ کے زیر اہتمام خسرے سے بچائو کی12روزہ مہم شروع ہوگئی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:21

ملاکنڈ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت ملاکنڈ کے زیر اہتمام خسرے سے بچائو کی12روزہ مہم شروع ہوگئی جوکہ27اکتوبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ضلع بھرکے 1لاکھ14ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جن کی عمریںنو ماہ سے لے کر پانچ سال کے درمیان ہو نگی مہم کی کامیابی اور اسے موثر بنانے کیلئے دونوں تحصیلوں بٹ خیلہ اور درگئی میںمجموعی طور پر140ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیںخسرہ مہم کے آغاز کے موقع پر محکمہ صحت کے ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد نے میڈیا کے ذریعے سول سوسائٹی اور معاشرے کے مختلف طبقوں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کے صحت اور بہتر مستقبل کیلئے محکمہ صحت کی خسرے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریںتاکہ ہمارے معاشرے کا کئی بھی بچہ ان حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے اور ہم اپنی آنے والی نسل کو خسرے جیسی موذی مرض سے محفوط کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں