ضلعی حکومت سپورٹس کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے‘سیداحمدعلی شاہ

بدھ 28 نومبر 2018 13:58

مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ضلعی ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچا نے ضلعی ونر فٹ بال ٹیم گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ کے کھلاڑیوں میں ڈویژنل ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے سے قبل مکمل کٹ حوالے کردی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی ناظم کے علاوہ نائب ناظم کرنل (ر) ابرار یوسفزئے ،چیئر مین ضلعی فنانس کمیٹی حاجی فدا محمد اور دیگر ناظمین اور کونسلرز موجود تھے۔

ضلعی ناظم سید احمد علی شاہ باچا نے ضلعی ونر ٹیم سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈویژنل سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو ضلعی حکومت کی طرف سے مزید تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت سپورٹس کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ضلعی نائب ناظم کرنل ابرار اور حاجی فد محمد نے بھی ضلعی ونر ٹیم کے لئے ڈویژنل مقابلوں میں جیتنے کے لئے نیک خواہشات اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں