صدر آصف علی زرداری کی ملکوال آمد سے قبل جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار ، اسلحہ برآمد

بدھ 14 نومبر 2012 21:00

ملکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14نومبر۔2012ء) صدر آصف علی زرداری کی ملکوال آمد سے قبل جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر چوہدری نذر محمد گوندل اور چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن کی دعوت پر ملکوال میں جلسہ کیا۔ صدر کی آمد سے کچھ دیر پہلے ہی سیکیورٹی اداروں نے ایک شخص کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا جس پر مشکوک شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں