ملکوال میں فائرنگ، دکاندار جاں بحق، تاجروں کی جانب سے ہڑتال

منگل 19 دسمبر 2023 21:15

ملکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں فائرنگ سے زخمی دکاندار اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد نے دکان میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس سے دکاندار زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ملکوال نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ہے۔ صدر مرکزی انجمن تاجران کے مطابق تاجروں پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ صدر مرکزی انجمن تاجران نے کہا کہ 3 واقعات میں ایک دکاندار جاں بحق اور 2 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسی بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں