۲ملکوال یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ، ارسلان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اتوار 18 جون 2023 18:00

/ ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2023ء) لیبیا سے یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے نوجوان ارسلان کی غائبانہ نماز جنازہ موضع کھائی میں ادا کر دی گئی، نوجوان 2 بچوں کا باپ تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میں یونان کشتی حادثہ میں ایک اور نوجوان ارسلان جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی تعداد 5 ہوگئی، موضع کھائی میں محمد ارسلان ولد محمد اکرم سنہرے مستقبل کے خواب سجائے گجرات کے ایک انسانی سمگلر کے ہاتھ چڑھ گیا جس نے 10نلاکھ ایڈوانس لیکر اسے لیبیا منتقل کیا جہاں سے وہ بدقسمت ڈوبنے والی کشتی کا سوار بن گیا اس کے سمندر میں جاں بحق ہونے کی خبر گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اس کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جاں بحق ارسلان نے انسانی سمگلر کو اٹلی پہنچ کر 15 لاکھ روپے ادا کرنے تھے لیکن اسکے خواب سمندر میں ڈوب گئے، اسکی بیوہ، بھائی اور بوڑھے ماں باپ نے حکومت سے نعش پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے،

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں