ملکوال،بچوں کی لڑائی پر جھگڑے میں 4 افراد قتل، راہگیر زخمی

بدھ 11 جنوری 2023 22:58

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2023ء) بچوں کی لڑائی کی وجہ سے جھگڑے میں 4 افراد قتل، راہگیر زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ 33 چک خاصہ میں چند روز قبل دو ہمسایوں کے کے درمیان بچوں کی وجہ سے توں توں میں میں ہوئی تھی جو بعد ازاں معاملہ رفع دفع ہوگیا تاہم اس رنجش کی بنا پر گزشتہ روز فریقین میں دوبارہ معاملہ خراب ہوا اور دونوں خاندانوں نے اسلحہ نکال کر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 2 بھائی عاطف سلطان اور بابر سلطان جبکہ دوسری پارٹی کے جعفر صادق اور ثنائ اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر ملک عمیر زخمی ہو گیا جسے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا، ڈی ایس پی سی آئی اے عامر شاہین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد رانجھا،ڈی ایس پی الطاف حسین وڑائچ سمیت ایس ایچ او گوجرہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال پہنچا کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں