نابالغ لڑکی سے زیادتی کیس ثابت ،مجرم وسیم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

پیر 26 ستمبر 2022 22:30

نابالغ لڑکی سے زیادتی کیس ثابت ،مجرم وسیم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2022ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محترمہ شاہدہ سعید نے تھانہ مانانوالہ کے مقدمے میں نابالغ لڑکی سے زیادتی کرنے کے مشہور کیس کے مقدمہ میں ملوث شادی شدہ مجرم وسیم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنایا ہے مجرم کو زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے نابالغہ ہونے کی وجہ سے 10 برس قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزائے کا حکم بھی سنایا ہے مجرم وسیم کو انٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ئ کے تحت لڑکی عائشہ سعید کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنا پڑے گا استغاثہ کے مطابق مجرم کا تعلق فیصل آباد کے گاؤں چک نمبر 60 بلوچنی سے ہے جو وقوعہ کے روز تھانہ مانانوالہ کے گاؤں جھلا رتیلیاں آیا ہوا تھا جہاں وہ 28 جون 2021ئ کو عائشہ سعید کو اس وقت دن دیہاڑے گلی سے اٹھا کر ایک غیر آباد مکان میں لے گیا جب وہ اپنے گھر سے نکل کر اپنی خالہ کے گھر جا رہی تھی جس کے بعد لڑکی کے والدین اپنی بیٹی کو تلاش کرتے ہوئے اس مکان میں پہنچ گئے تو مجرم وہاں اپنی شلوار چھوڑ کر بھاگ گیا تھا

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں