حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 27 دسمبر 2021 23:07

منڈی بہائولدین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2021ء) : ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گی،اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلی حکام کے نوٹس میں لا کر فورا ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، اہکسئین ہائے وے، روڈز، ایم اینڈ آر، بلڈنگ قرار شاہ ، تینوں تحصیلوں کے سی اوز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضی نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے لہذا تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں