خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل ڈوب کر جاں بحق

پیر 2 اکتوبر 2023 21:15

خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل ڈوب کر جاں بحق
منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) نامعلوم خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین مانو چک کے قریب نامعلوم خاتون نے نہر آر کیو لنک میں چھلانگ لگا دی ، خاتون کو بچانے کیلئے کانسٹیبل شبیر میکن بھی نہر میں کود گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ بھاگٹ کا کانسٹیبل نہر کے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی نگرانی میں رات کو بھی ریسکیو آپریشن جاری ، ریسکیو نے بڑی سرچ لائٹ لگا کر آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں