منڈی بہا ئوالدین، غربت سے تنگ آکر ماں نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں

جمعہ 18 اگست 2023 13:34

منڈی بہا ئوالدین، غربت سے تنگ آکر ماں نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2023ء) منڈی بہاالدین میں غربت سے تنگ آکر ماں نے تین بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں، دو بچے جاں بحق ، ایک بچے کو بچا لیا گیا۔منڈی بہائوالدین کے علاقے چک رائب کی رہائشی مہوش بی بی نے 3 بچوں، سات سال کے سفیان احمد، پانچ سال کے سبحان احمد اور دس سال کے محمد اویس کو زہریلی گولیاں کھلا دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا جہاں محمد اویس کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا جبکہ سفیان اور سبحان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاالدین منتقل کردیا لیکن دونوں بچوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیں۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔مقدمہ کے مدعی ملزمہ کے چچا سسر کے مطابق گھریلو تنگ دستی پر خاتون نے ایسا کیا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں