منڈی بہاؤ الدین کی سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، شہباز شریف

منگل 14 نومبر 2023 21:00

منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی فیصلہ کن جدوجہد کریں گے۔مسلم لیگ (ن )کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیز ہو گی۔خالد رانجھا نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں گے۔اٴْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح میں ہی پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں