منڈی بہائوالدین، غربت سے تنگ ماں 2بچوں سمیت نہر میں کود گئی، 1بچہ جاں بحق

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:17

منڈ ی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) منڈ ی بہائوالدین میں غربت سے تنگ ماں 2بچوں سمیت نہر میں کود گئی۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین کے علاقے چک ڈاڈا میں گھریلو ناچاقی اور غربت کے باعث خاتون نے 2بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ،ریسکیو 1122نے آپریشن کر کے ماں اور ایک بچے کو زندہ بچا لیا تاہم ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 1سال تھی۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون کا خاوند سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، خاتون بچوں کو لے کر میکے آئی اور نہر میں چھلانگ لگا دی ۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں