ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی گاڑی خریدنے کی خبر جعلی نکلی

ٹک ٹاکر پھلو فرام منڈی بہاؤالدین نے گدھا ریڑھی کے ساتھ اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 26 دسمبر 2023 22:56

ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی گاڑی خریدنے کی خبر جعلی نکلی
منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2023ء) معروف ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی گاڑی خریدنے کی خبر جعلی نکلی۔ ٹک ٹاکر "پھلو فرام منڈی بہاؤالدین" نے گدھا ریڑھی کے ساتھ اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹک ٹاک پرایک شخص نے مشہور ٹک ٹاکر پھلو کے حوالے سے یہ جعلی خبر پھیلائی تھی کہ پھلو نے آڈی خرید لی، اس خبر کے ساتھ مذکورہ شخص نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد پھلو نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جب سے یہ جعلی خبر پھیلی ہے، کہ میں نے آڈی خرید لی ہے، لوگ مجھے مبارک باد دے رہے ہیں، لیکن اگر میں نے حقیقت میں بھی آڈی لے لی تو اس بات کا کوئی یقین نہیں کرے گا۔

جس کے بعد پھلو نے گدھا گاڑی کی طرف اشارہ کرکے کہا "یہ ہے میری آڈی"۔ پھلو نے مزید کیا کہا اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔
@phoolllu

My odi😂😂😂#foryou #foryoupage #😂

♬ original sound - 🔥Phoollu ki vines🔥

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں