منڈی بہاوالدین میں موسلادھاربارش،پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل

ہفتہ 22 جولائی 2023 23:01

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کے گردونواح میں موسلادھاربارش کے بعد پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی گندم ضاع ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کے گودام میں پانی داخل ہونے سے کروڑوں روپے کی گندم ضاع ہوگئیں ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گودام میں 46ہزار بوری گندم ذخیرہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی 5ہزار بوریاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں جبکہ گندم کو گودام سے نکال کر محفوظ مقام منتقل کیا جاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں