وفاقی وزیر عمر ایوب سے نوابزادہ صلاح الدین کی ملاقات،

پی کی33- میں بجلی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہمی کی درخواست

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:40

وفاقی وزیر عمر ایوب سے نوابزادہ صلاح الدین کی ملاقات،
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوابزادہ صلاح الدین سعید نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں حلقہ پی کے 33- میں بجلی کے منصوبوں کیلئے فنڈز فراہمی کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ نوابزادہ صلاح الدین سعید کے فرزند نوابزادہ فرید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اس وقت پی کے 33 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے حلقہ میں بجلی سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ عمر ایوب خان نے انہیں یقین دلایا کہ حلقہ میں بجلی کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام ملک کی خدمت کی خاطر اقتدار میں لائے ہیں، ہم انشاء الله پاکستان کے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے، ہزارہ سمیت ملک بھر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، اقتدار کے ابتدائی مرحلہ میں مشکلات ہیں، انشاء الله یہ مشکلات بہت جلد ختم ہو جائیں گے اور عوام کو صحیح معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں