توقع ہے پی کی30- کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار کامیاب ہوگا، صالح محمد خان

جمعرات 31 جنوری 2019 15:30

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ کے حلقہ پی کی30- کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار احمد حسین شاہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، حلقہ کی عوام جھوٹے دعوے کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ وہ جمعرات کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ بفہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کو تحصیل مانسہرہ کے ہونے والے الیکشن میں عمر فاروق کی کامیابی پر وہ تمام ممبران کے مشکور ہیں، تحریک انصاف سے ہٹ کر دوسری پارٹیوں کے ممبران کا بھی وہ شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمر فاروق کے حق میں فیصلہ دیا۔ صالح محمد خان نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بفہ، لبڑ کوٹ اور تحصیل بفہ میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اب 26 فروری کو بالاکوٹ میں پی کی30- کے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، بالاکوٹ کی اکثریتی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں