عید پر کاغان آنیوالے سیاحوں کو بھرپور تعاون ،رہنمائی فراہم کی جائے،شبیر خان

فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی

پیر 8 اپریل 2024 21:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی احکامات اور مشیر برائے سیاحت وثقافت زائد چن زیب کی ہدایات پر عید الفطر کے موقع پر جنت نظیر وادی کاغان میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی متوقع کی آمد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے کہا عید کے موقع پر سیاحتی مقامات شوگران آور وادی کاغان کے خوبصورت مناظر آور برف پوش پہاڑوں کے دلفریب نظاروں آور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے جس کے لئیے تمام سٹاف کو الرٹ رہنا ہوگا آور آنے والے سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون آور رہنمائی کرنی ہوگی انھوں نے کہا فرائص سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام حساس مقامات پر سٹاف کے ساتھ ساتھ مشینری کو پہنچا دیا گیا ہے میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ضلع کے دیگر محکموں کو بھی ان بورڈ لیا جائے گا اجلاس میں وادی کے قدرتی حسن کی حفاظت سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی آور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں