پارس کے گائوں لوہگی میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی، بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے

جمعہ 17 اگست 2018 14:45

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) یونین کونسل کیوائی کے علاقہ پارس کے گائوں لوہگی کے مقام پر جیپ گہری میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، گاڑی میں سوار بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے گوہر الرحمن کا جواں سالہ بیٹا اور پوتا بھی کچھ عرصہ قبل گھنول کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں ہی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پارس بازار سے لوہگی جانے والی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے گوہرالرحمن ساکن لوہگی پارس موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نور زمان نامی ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ جیپ میں سوار بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی بعد ازاں اپنے گائوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں