پولیس کے بہادر، فرض شناس افسران اورجوان ہی اصل محافظ اور محکمہ پولیس کا فخر ہیں، تحصیل ناظم بالاکوٹ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:30

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمدنے کہا ہے کہ پولیس کے جری، بہادر،فرض شناس افسران اورجوان ہی اصل محافظ اور محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔ تحصیل بالاکوٹ کے تینوں تھانہ جات کے ذمہ داران پولیس افسران اور ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ کی گزشتہ چند ماہ کی بہترین کارکردگی نے محکمہ کا مورال بلند کیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں دلہن کے اندھے قتل کیس کا کامیاب سراغ لگانے والے ایس ایچ او یاسر خان اور ان کی ٹیم میں شامل ایڈیشنل ایس ایچ او امجد خان و دیگر کے ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ اورخصوصی نقد انعام دینے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس ہی معاشرے سے جرائم کے خاتمے،امن کے قیام اور قانون کی بالا دستی کیلئے اپنامتعین کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے تینوں تھانہ جات کے پولیس اہلکاران کیلئے تحصیل حکومت کی جانب سے خصوصی سرٹیفیکیٹ بھی جاری کرنے کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں