بالاکوٹ، چائنیز کمپنی سی جی جی سی اور شاہین لیبر یونین کے مابین مذاکرات کا ابتدائی سیشن کامیاب

پیر 10 دسمبر 2018 23:26

بالاکوٹ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چائنیز کمپنی سی جی جی سی اور شاہین لیبر یونین کے مابین مذاکرات کا ابتدائی سیشن کامیاب ہو گیا ہے ۔ سکی کناری ڈیم کی تعمیر پر مامور2500سے زائد محنت کشوں اور چائنیز کمپنی سی جی جی سی کے مابین لیبر لاز کی خلاف ورزی پر احتجاج کو روکتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ امان اللہ خان کے انتہائی ذمہ دارانہ کردار نے تصادم کی فضا ختم کر دی ہے۔

سوموار کو اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شاہین لیبر یونین کے نمائندگان سینئر نائب صدر سید صلاح الدین شاہ،عتیق الرحمان نائب صدر،سید طاہر حسین شاہ سیکرٹری مالیات،سید منیر حسین شاہ جنرل سیکرٹری،سید اظہر حسین شاہ آفس سیکرٹری،ڈاکٹر سید ارشاد حسین شاہ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں،ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے میجر الطاف ، چائنیز کمپنی سی جی جی سی کی انتظامیہ میں سے چائنیز،ایچ آرکے نمائندگان سید عبد الرحمان شاہ،سید فیضان شاہ ،تھانہ بالاکوٹ کے ایس ایچ اوشاہجہان خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں شاہین لیبر یونین کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت تفصیلات سامنے رکھی گئیں،جس پر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور ذمہ دار شخصیات نے سامنے لائے جانے والے بیشتر مطالبات کو جائز اور ضروری قرار دیا۔

(جاری ہے)

شاہین لیبر یونین کی جانب سے سامنے لائے جانے والے بیشتر مطالبات چائنیز کمپنی نے تسلیم کر لیے اور ورکرز کی تعیناتی کا لیٹر جاری کرنے،انشورنس،ای او بی آئی سمیت اوور ٹائم اور موسمی الائونس سمیت دیگر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں