ضلع مانسہرہ کو ’’ڈسٹرکٹ اپ لفٹ اینڈ بیوٹی فیکیشن سکیم ان خیبر پختونخوا‘‘ میں شامل کر لیا گیا ہے، سید احمد حسین شاہ

جمعہ 26 اپریل 2019 14:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کی30 سید احمد حسین شاہ نے ضلع مانسہرہ کی خوبصورتی کیلئے ایک ہزار ملین روپے کا فنڈ منظور کرا لیا۔ ’’ڈسٹرکٹ اپ لفٹ اینڈ بیوٹی فیکیشن سکیم ان خیبر پختونخوا‘‘ میں ضلع مانسہرہ کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے احمد حسین شاہ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ قبل ازیں ضلع مانسہرہ ’’اپ لفٹ اینڈ بیوٹی فیکیشن سکیم ‘‘میں شامل نہیں تھا جسے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کر کے خصوصی طور پر سکیم میں شامل کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فنڈ سے ضلع مانسہرہ کی3تحصیلوں میں خوبصورتی کیلئے مختلف سکیموں کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور تقریباً 35 کروڑ روپے کے فنڈ تحصیل بالاکوٹ پر خرچ ہونے کا امکان ہے۔ سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ ’’اپ لفٹ اینڈ بیوٹی فکیشن سکیم‘‘ میں حلقہ پی کے 30 کے اندر پارک، آئرن گیٹ، گرین بیلٹ، روڈ، فٹ پاتھ، چوک و چوراہوں کی تعمیر کے علاوہ علاقائی ثقافتی مراکز، ٹریفک پلان، بجلی کی لائنوں کی درستگی، سٹریٹ لائٹس، سولر سسٹم لائٹس، سائن بورڈ، قبرستان کی پائونڈری والز، الیکٹرک پول، فوڈ سٹریٹس اور ٹورسٹ پوائنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں