ڈی پی اومانسہرہ کی سربراہی میں چائنیز کی فل پروف سکیورٹی، سی پیک سکیورٹی کے حوالہ سے اہم میٹنگ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کی سربراہی میں انچارج سی،پیک سکیورٹی سمیت ضلع مانسہرہ کے تمام شعبہ جات کے افسران کے ساتھ چائنیز اور سی،پیک کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا۔ ڈی پی اومانسہرہ زیب اللہ خان کی سربراہی میں چائنیز کی فل پروف سکیورٹی اور سی پیک سکیورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کاانعقاد ڈی پی او آفس میں کیا گیا۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹرز مختیار احمد، ڈی ایس۔پیز ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، جملہ ایس ایچ اوز ، انچارج سی۔پیک سکیورٹی، انچارج قراقرم پولیس فورس، انچارج سپیشل برانچ، ٹریفک انچارج مانسہرہ کے علاوہ پاک آرمی کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے شرکاء کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں کام کرنے والے تمام چائینز کو فل پروف سکیورٹی فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں جاری تمام چائینز پروجیکٹس کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔اور جہاں چائینز کی موومنٹ ہو وہاں سکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کئے جائیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ چائینز کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں اور ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زگشت کے دوران سکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں