سٹی پولیس مانسہرہ نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 17 ستمبر 2019 21:06

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) سٹی پولیس مانسہرہ نے ترہا بالا بھیرکنڈ میں قتل ہونے والے قاری فیاض کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد شبیر ولد میاں گل سکنہ ترہا بالا بھیرکنڈ نے تین سال قبل دیگر کے ساتھ ملکر قاری محمد فیاض کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور اس کے قتل کیس میں یہ مفرور تھا۔ ملزم کو مخبر کی اطلاع پر گذشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری پر مقتول کے ورثاء نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں