سرن ویلی سیاحتی زون کے قیام کیلئے تمام منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

بدھ 19 فروری 2020 16:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سرن ویلی سیاحتی زون کے قیام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، تمام منصوبوں کی منظوری دیدی گئی، جبڑ تا کھنڈہ گلی سڑک کیلئے 74 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹینڈر جاری ہو چکا ہے، کوہ موسیٰ کے دامن میں واقع کھوڑی سیاحتی زون پر اربوں ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے تفریحی مقام سرن ویلی کے بالائی مقامات پر سیاحتی زون بنانے کی منظوری کے بعد متعدد منصوبوں پر جلد کام شروع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جبڑ گلی تا کھنڈہ گلی 31 کلو میٹر سڑک کیلئے پی ٹی ڈی سی کو 74 کروڑ روپے جاری ہونے کے بعد ٹینڈر بھی مکمل ہو گیا ہے جس سے مقامی مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

سابق صدر ایوب خان کے منصوبے بحال کر کے دیرینہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹاسک فورس اور مقامی میڈیا کی نشاندہی پر ساڑھے 12 ہزار فٹ بلند پہاڑ کوہ موسیٰ کے دامن میں واقع خوبصورت ترین مقام کھوڑی میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹلز، گیسٹ ہائوس، میڈیا گھر، پارک اور دیگر منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ کھنڈہ میدان تک سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی سے علاقہ میں معاشی انقلاب برپا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں