رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے بھائی تیمور سلیم نے اپنی دکانوں کا مارچ کا آدھا کرایہ معاف کر دیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:52

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے بھائی تیمور سلیم نے مانسہرہ شہر میں کرایہ داروں کو اپنی دکانوں کا مارچ کا آدھا کرایہ معاف، آئندہ جب تک دکانیں بند رہیں گی اس وقت تک دکانوں کا کرایہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں تاجروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس لاک ڈائون کے سبب ملک بھر کی دیگر لوگوں کی طرح تاجر برادری بھی متاثر ہو رہی ہے۔

تیمور سلیم خان نے اعلان کیا کہ تاجر ہمارے بھائی ہیں اور کورونا لاک ڈائون سے ہمارے یہ بھائی بھی متاثر ہوئے ہیں جس کا ہمیں احساس ہے، اس لئے ہم ان سے مارچ کا آدھا کرایہ لیں گے، آئندہ جب تک دوکانیں بند ہوں گی اس وقت تک ان سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں