ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز مانسہرہ بشیر احمد کی پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ

منگل 2 جون 2020 22:09

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر کورونا وائرس کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز مانسہرہ بشیر احمد نے ضلع مانسہرہ کے تمام پراپرٹی ڈیلرز حضرات کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پراپرٹی ڈیلرز حضرات کو مطلع کیا گیا کہ آئندہ سے کسی بھی افغان باشندے کو گھر کرایہ پر نہیں لے کر دیا جائے گا، مزید یہ کہ تمام کرایہ کے گھروں کے ملکان کو بھی بذریعہ کالز اور نوٹس آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تمام افغان/کابل باشندوں کو کرایہ پر دیئے گئے مکانوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دیں اس لئے اب تمام مالک مکانات بھی افغان /کابل باشندوں کو کرایہ پر گھر دینے سے گریز کریں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں