مانسہرہ ،سیاحوں کو گائیڈ لائن فراہم کرنے کیلئے ٹورسٹ پولیس فورس قائم

جمعرات 9 جون 2022 15:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے ضلع کے سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ حضرات کو راستے، موسمی صورتحال اور مختلف مقامات پر گائیڈ لائن فراہم کرنے کیلئے 40 جوانوں پر مشتمل ٹورسٹ پولیس فورس قائم کر دی ہے ۔ترجمان مانسہرہ پولیس کےمطابق ٹورسٹ پولیس فورس ضلع مانسہرہ کے مختلف تفریحی مقامات پر سیاح حضرات کو ہر قسم کی گائیڈ لائن اور مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیاح حضرات کو کسی بھی پریشانی سے بچانے اور بروقت مدد کرنے کیلئے 4 سہولیاتی مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے سیاح سفر کرنے اور راستے کے متعلق مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ نے ٹورسٹ فورس کے جوانوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹورسٹ کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا آپ کی اہم اور اولین ذمہ داری ہےمانسہرہ کا رخ کرنے والے ٹورسٹ حضرات کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو ان کی رہنمائی کریں اور ان کو بروقت امداد فراہم کریں۔ انہوں نے ٹورسٹ پولیس فورس کے جوانوں میں فرسٹ ایڈ کٹس بھی تقسیم کیں تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں