ڈی پی او مانسہرہ نے گرمی سے بچنے کیلئے ٹریفک پوائنٹس ،چوکوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو چھتر یاں فراہم کردیں

شدید گرمی میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے والے ٹریفک پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے، جوان دلجمعی سے فرائض سرانجام دیں ،عرفان طارق

منگل 28 جون 2022 20:47

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے والے ٹریفک پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے، گرمی کے شدید موسم میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فلاح کیلئے شہر بھر میں ٹریفک پوائنٹس اورچوکوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے افسران کو سایہ فراہم کرنے کیلئے چھتریاں فراہم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو گرمی سے بچانا اور ان کی صحت کا خیال رکھنا اور منظم ٹریفک کی روانی ان کی ترجیحات ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے کہا کہ شدید گرمی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کی کارکردگی لائق تحسین ہے، جوان پوری دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور ٹریفک کی بہتری کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں