ریسیکو1122کے کامیاب آپریشن پر سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا اہلکاروں کو خراج تحسین

پیر 25 مارچ 2024 17:02

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مانسہرہ میں ریسیکو1122کی جانب سے طویل کامیاب آپریشن کے دوران محنت کش کی زندگی بچانے پرریسکیو 1122 اہلکاروں کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری محکمہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے کام کرے تو اس سے بڑی عبادت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خدمات کے شعبہ جات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ بطور عوامی نمائندہ میری اولین ترجیح یہی ہے کہ عام انتخابات میں جو عوام نے اعتماد کیا اور پارٹی نے اہم ذمہ داری سونپی اس پر پورا اتروں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں