عیدالفطر، چیئرمین تحصیل مانسہرہ کی میونسپل سروسز کی بلاتعطل فراہمی بارے اجلاس ،عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 9 اپریل 2024 13:17

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) چیئرمین تحصیل مانسہرہ شیخ محمد شفیع اور ٹی ایم او مظہر مظفر کی زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر میونسپل سروسز کی بلاتعطل فراہمی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر اعلیٰ حکام سمیت شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز انچارجز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں سروسز سے متعلق تمام برانچز کے عملہ کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ کا مقصد شہریوں کو ٹی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تحصیل کی حدود میں صفائی کا کام چھٹیوں میں بھی بلاتعطل جاری رہے گا تاکہ شہر کو عیدالفطر کے موقع پر بدبو اور تعفن سےپاک رکھا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ کوڑا کرکٹ مختلف جگہوں پر پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہوں پر رکھیں تاکہ ٹی ایم اے کا عملہ آسانی سے اسے اٹھا کر ٹھکانے لگا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں