سیاحت کو فروغ دے کرمانسہرہ کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، صوبائی مشیر سیاحت

منگل 16 اپریل 2024 18:09

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کرمانسہرہ کو معاشی و اقتصادی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، حکومت خیبر پختونخوا ضلع مانسہرہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ،ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور،ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی، ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی شبیر خان، ڈی ایچ او ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔تمام ضلعی افسران نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرکو سیاحتی مقامات کے حوالے سے بریف کیا اور سیاحت کے فروغ کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا۔مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا کہ مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس اور موٹر سائیکلوں کو ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کیا جائے گااور سیاحوں کے لئے سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں