عبدالولی خا ن یونیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کا مظاہرہ

جمعرات 2 اگست 2018 23:35

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) عبدالولی خا ن یونیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کایو نیو رسٹی انتظا میہ کی جا نب سے بر طر فی کے اقدام کے خلا ف عبدالولی خان کے گارڈن کیمپس کے مین گیٹ کے سامنے احتجا جی مظا ہرہ کیا مظاہرین کا وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظا میہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کیمظا ہرے میں سینکڑوں ملازمین کے علاوہ خواتین ملازمین نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی ۔

مظا ہرین کی قیا دت ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت علی اور وائس چیئر مین اعجا ز علی شاہ کر رہے تھے تفصیلا ت کے مطا بق عبدالولی خا ن یونیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کا وائس چانسلر اور یو نیو رسٹی انتظا میہ کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ے تقریبا ً ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی جا ری رہے اس سلسلے میںعبدالولی خا ن یونیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کایو نیو رسٹی انتظا میہ کی جا نب سے بر طر فی کے اقدام کے خلاف عبدالولی خان کے گارڈن کیمپس کے مین گیٹ کے سامنے احتجا جی مظا ہرہ کیا مظاہرین کا وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظا میہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر مظا ہرین سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین نے کہاکہ 273ملازمین کو بغیر کسی نوٹس بیک قلم جنبش نکا لنا ظلم و نا انصا فی ہے اور سینکڑوں خا ندانوں کا معا شی قتل ہے انہوں نے کہا اہل کر پٹ انتظامیہ اپنا کر پشن چھپا نے کیلئے غریب ملازمین کو بلا وجہ غیر قانونی طور پر نو کریو ں سے فارغ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرخورشیدجو کہ دوہری شہریت کے ما لک ہیںاور وائس چانسلر کی پو سٹ کیلے با ضا بطہ طور پر اپلا ئی بھی نہیں کیاتھا کو ایک سیا سی پا رٹی نے یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا تھر ڈ ڈویژن پی ایس ٹو وائس چانسلر جو کہ اس سے پہلے اے ایس ایف میں کا نسٹیبل تھا کو گریڈ 19میں بھرتی کیا گیا ہے ان کے خلا ف تحقیقات ہو نی چا ہئیںانہو ں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے پروفیسروں کے خلاف بھی تحقیقات کی جائے مظا ہر ین نے مطالبہ کیا کہ نا اہل وائس چا نسلر کو برطرف کر کے انہیں بحال کیا جا ئے انہو ں نے دہمکی دیتے ہو ئے کہا کہ کسی کو اپنے بچوں کی منہ نوالا چھیننے نہیں دینگے اگر ان کو بحال نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہا ئوس کے سامنے خود سوزی کریںگے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں