وومن یونیورسٹی مردان میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:31

مردان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وومن یونیورسٹی مردان میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیاہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم کا آغاز جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے پودا لگا کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے گروپ چیف سروس کوالٹی، ہیڈ آفس کراچی شوکت خٹک، مس صائمہ رحیم( ریجنل ہیڈ اسلامک بینکنگ گروپ خیبر پختونخوا اور فاٹا) سمیت جی ایم بزنس آئی بی جی خیبر پختونخوا اور فاٹا بھی وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قسم کے پھول اورپودے یونیورسٹی میں لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں