مردان میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے زلمی فاؤنڈیشن کا قیام

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

مردان۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) مردان میں نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مردان زلمی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایاگیا اور عہدیداروں نے متفقہ طور پر شہر کے ممتاز سماجی شخصیت حاجی عبد العزیز خان کو سرپرست اعلیٰ منتخب کر لیا۔اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مردان زلمی کرکٹ ٹیم اور فاؤنڈیشن کے دیگرشعبوں کے اراکین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حاجی عبد العزیز خان،سینئر صحافی مسرت عاصی،سماجی کارکن عالم خان،ضلع کونسل کے رکن ممتاز بھادر اور دیگر نے کہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہے اور انکی بہتر تعلیم و تربیت کر کے ہی ہم ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میںٹیلنٹ کی کمی نہیںانہیں مواقعوں کو ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ فاؤنڈیشن نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں سکالر شپ دینے،ٹریفک حادثات کی روک تھام میں انکی رہنمائی کرنے اورانہیں مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہے گا جبکہ مردان کے غریب عوام کی سہولت کے لئے زلمی بلڈبینک بھی بنایا جائے گا جس میں 24گھنٹے عوام کو مفت خون دستیاب ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر نوجوانوںکی ٹیلنٹ کو ضائع کرنے کے درپے ہیں لیکن مردان کے نوجوان باشعور ہیں اور وہ ملک کی ترقی اور مردان کا نام روشن کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔حاجی عبد العزیز خان نے کہاکہ مردان زلمی فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہو گی اور اسے فلاحی کاموں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں