پشتو ادبی تحریک مردان کا اجلاس

پیر 29 اکتوبر 2018 14:30

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) پشتو ادبی تحریک مردان کا اجلاس سینئر صحافی وکالم نگار سیّد حبیب ساجد کے زیر صدرات منعقد ہوا ، اجلاس میںپیر نیک محمد سیفی نے اپنی غزل تنقید کیلئے پیش کی جس پر تمام شعراء نے غزل کے فنی اور تکنیکی روشنی ڈالی جس پر شاعر نیک محمد سیفی نے خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

آئندہ اجلاس میں عادل قریشی اپنا افسانہ تنقید کیلئے پیش کریںگے، اجلاس میںردیف اور قافیہ پر خصوصی تبصرہ ہوا۔ اس موقع پر صدر وصال قریشی، جنرل سیکرٹری صفدر علی صائم، پریس سیکرٹری وقار علی، حمید ہاتف، نیک محمد سیفی، محمد طارق طارق، اکرام نازی، سیّد حبیب ساجد بھی موجود تھے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں