درمان ادبی فلاحی تنظیم کے زیراہتمام پشتو مشاعرے کا انعقاد

جمعرات 15 نومبر 2018 14:50

مردان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) درمان ادبی فلاحی تنظیم کے زیراہتمام تخت بھائی مردان میں پشتو مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پشتو کے معروف شاعر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی،مشاعرے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شعراء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شعراء نے اپنے شاعری سے تقریب کورونق بخشی اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے درمان ادبی فلاحی تنظیم کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں