مردان،انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2دسمبرسے شروع ہوگا

جمعہ 30 نومبر 2018 13:50

مردان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) آل خیبر پختونخوا شمع گھی بناسپتی انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یونس سٹیڈیم مردان میں 2دسمبرسے شروع ہو رہا ہے ، ٹورنامنٹ میں16اضلاع سے بہترین فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ،افتتاحی میچ ڈی ایف اے ملاکنڈ اور ڈی ایف اے بونیر کے درمیان بوقت2:30بجے کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ظاہر شاہ طورو ممبر صوبائی اسمبلی پی کی52مردان ہونگے۔آرگنائزنگ کمیٹی علی گوہرچیئرمین ڈی ایف اے مردان و ڈسٹرکٹ ممبر پی ٹی آئی، ظاہر محمد سیکرٹری ڈی ایف اے، فدا محمد، سید محمد، عبدالاحد بابو، محمد رفیق، صادق، اختر علی شا ہ روغانی، سردار علی، علی رحمان ، خیر الامین، نعمت گل وغیرہ پر مشتمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں