ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی زیر صدارت اے سیز کانفرنس/ر یونیواجلاس کا انعقاد

پیر 24 فروری 2020 22:30

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء)اے سیز کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جان محمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد، اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو تخت بھائی مس صوبیہ ضیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ضلع مردان ،تحصیلداران ضلع مردان، منیجر سروس ڈیلیوری سنٹر مردان سمیت ڈی آر اے و ایل اے سی اور ریونیو اسسٹنٹ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے ماہ جنوری و فروری کے ریونیو معاملات اور جاری سرگرمیوں میں شامل ہیلتھ فیسیلٹیز، سکولوں ، پٹوارخانوں وغیرہ کی چیکنگ، صفائی مہم ،مضر صحت خوراک،بازاروں کی چیکنگ اور تجاوزات وغیرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو سراہا۔جبکہ کمیوں کو ختم کرنے کہ ہدایات کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اس موقع پر موجود تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں چیکنگ اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اور سکولوں و ہسپتالوں کی سختی سے چیکنگ کی ہدایات جاری کیں۔مذید براں ڈی سی مردان نے کہا کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں