اے اے سی تخت بھائی کا ٹی ایم اے تخت بھائی کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ

پیر 3 اگست 2020 22:35

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی نے مختلف مقامات تخت بھائی،شیر گڑھ اور جلالہ کے دورے کئے اور صفائی کی صورت حال کا معائنے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تفصیلات کے مطابق احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے ٹی ایم اے تخت بھائی کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کرکے جانوروں کی آلائشوں کو اپنی موجودگی میں اٹھاکرڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کی کارروائی کی نگرانی کی اور ان کو ہدایت جاری کیں کہ وہ جلد سے جلدباقی مقرر کردہ پوائنٹس سے بھی جانوروں کی آلائشوں کو اٹھاکر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ان کے مقرر کردہ ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچائیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی کی جانب سے تمام اھل وطن کو عید الضحیٰ کے موقع پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں