مردان کے شہری علاقہ کسکورونہ میں چھ من مردار مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا

دکاندار مردہ مرغیوں کو ذبخ کرکے ضلع بھر کے ہوٹلوں اور تکہ فروشوں کو سپلائی کرتا تھا

جمعرات 12 مئی 2022 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) مردان کے شہری علاقہ کسکورونہ میں چھ من مردار مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا گیا، دکاندار مردہ مرغیوں کو ذبخ کرکے ضلع بھر کے ہوٹلوں اور تکہ فروشوں کو سپلائی کرتا تھا،تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات کے تحت گزشتہ روز مردان کے شہری علاقہ کسکورونہ صوابی روڈ پر ارزان چرگان کے نام سے مشہورمرغی فروش پر کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر عملے نے متعلقہ پولیس کے ھمراہ چھاپہ مارا، دوران کاروائی مذکورہ مرغی فروش سے چھ من سے زائد مردار مرغیوں کا گوشت برآمد کرتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے لیاگیا، مردار مرغیوں کا گوشت ضلع بھر کے مختلف ہوٹلوں اور تکہ فروشوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی فوڈ مردان نے کہا کہ ہم نے مردار مرغیوں کی شکایت پر کاروائی کی اور ھمارے پاس آج صبح کی وہ ویڈیو کلپ بھی موجود ہے جس سے مردار مرغیاں دکان میں اتاری جاری ہیں جس کایہاں اتارنے کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ھونے والی کاروائی کے دوران مردار مرغیوں کے گوشت کے سمپل لیبارٹری بھیج دیے گئے تاہم رزلٹ آنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، اس سلسلے میں ضروری ہے کہ عوام بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں