ہمارے صوبے اور گائوں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،ْ مشان خان کے چہلم میں شرکت کرینگے ،ْ اقبال خان

مشال خان کے قتل کے حوالے سے پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ،ْ اصل مائنڈ پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا ہے ،ْ مشال خان کے والد کی گفتگو

جمعرات 18 مئی 2017 17:47

ہمارے صوبے اور گائوں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،ْ مشان خان کے چہلم میں شرکت کرینگے ،ْ اقبال خان
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) ولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے جانے والے طالب علم مشال خان کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے اور گائوں کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ مشال خان کے چہلم میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دور ان ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے گائوں اور صوبے کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،ْ21مئی کو مشال خان کا چہلم ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ مشال خان کے چہلم پر لوگ اپنی جیب سے پیسہ خرچ کر کے آئیں گے ،ْیہ ایسے لوگ نہیں ہو نگے جنہیں زبردستی لے جا یا جاتا ہے ۔اقبال خان نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے حوالے سے پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ،جو لوگ کیمروں میں آئے انہیں تو پکڑ لیا گیا لیکن جو اصل ماسٹر مائینڈ ہیں ان پر ہا تھ نہیں ڈالا جارہا ہے ،اگر ان لوگوں کو پکڑ لیا گیا تو مشال خان کے قتل کی اصل وجہ پتہ لگ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں