امن امان کے قیام میں صحافیوں،تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر نے پولیس فورس کا ساتھ دیاہے ‘ سجاد خان

ہفتہ 13 جون 2020 13:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) مردان سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او سجادخان نے کہاہے کہ مردان غیور پختونوں کی سرزمین ہے یہ جرگوں،روایات اور ثقافت کاامین شہرہے یہاں کے لوگوں کی محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی وہ مردان پریس کلب میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے تقریب سے پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف ا ورجنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل نے بھی خطاب کیا ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان کے علاوہ پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈی پی اوسجادخان نے کہاکہ امن امان کے قیام میں صحافیوں،تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر نے پولیس فورس کا ساتھ دیاہے انہوں نے کہاکہ اپنی تعیناتی کے دوران ان کا فوکس منشیات،اسلحے کی نمائش اورلینڈ مافیا پر رہا عوامی تعاون سے اس میں خا طر خواہ کامیابی ملی سجادخان نے کہاکہ مردان پختونوں کا مسکن ہے یہاں کا جرگہ سسٹم امن کے قیام میں بہترین رول اداکررہاہے یہاں سے محبتیں اور خوشگوار یادیں سمیٹ کر جارہاہوں میڈیا ہماری کان اور آنکھیں ہیں اور ان کی رہنمائی کی بدولت ہمیں خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں انہوں نے کہاکہ مردان صوبے کا دوسرا بڑ اشہر ہے سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے تمام کاغذی کاروائیاں مکمل کی جاچکی ہے جلدی اس پر کام کا آغاز ہوگا پراجیکٹ سے جرائم اورٹریفک کنٹرول پر کافی حدتک قابوپانے میں مددملے گی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں