مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریش

ہفتہ 20 جون 2020 13:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2020ء) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن جاری،تھانہ شیخ ملتون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ، اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ ملتون پولیس نے اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف زنی کی ملزمان کو پولیس کی آنے کی خبر ہوتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے مزید نفری روانہ کی، پولیس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کامیاب آپریشن کے بعد مقدمات میں مطلوب تین ملزمان میں دو ملزمان شاہ فیصل اور اورنگزیب ساکنان شیخ ملتون کو اسلحہ 01عدد ایم-16، 01عدد شارٹ گن، 02پستول اور 72عدد کارتوس سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ مطلوب ملزمان کا تیسرا ساتھی شاہ زیب اسلحہ پھینک کر موقع سے فرار اختیار کی جس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہے جو جلد متوقع ہے

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں