مردان پولیس کی کارروائی ، چار اشتہاری مجرمان سمیت 55 مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 12 اکتوبر 2020 16:20

مردان پولیس کی کارروائی ، چار اشتہاری مجرمان سمیت 55 مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن۔04مجرمان اشتہاریوں سمیت55مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات بھی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی او انعام جان خان کی نگرانی اور ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں علاقہ تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 04مجرمان اشتہاریوں سمیت55مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور ناقص سیکیورٹی انتظامات پر33مقدمات درج کیے گئے، دوران آپریشن4کلوگرام چرس،300گرام آئس،03کلاشنکوف،01 کالا کوف،01 رائفل،04 پستول اور220عدد کارتوس برآمدکیے گئے،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعی26گاڑیوں،18موٹر سائیکلوں اور70مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 20مشتبہ افراد کو دفعہ107/151،25افراد کو 55/109اور 10افراد کو 107/151کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں